دعاﺅں کا شکریہ، اب بالکل ٹھیک ہوں، بہت جلد ٹریننگ شروع کر دوں گا: یونس خان

دعاﺅں کا شکریہ، اب بالکل ٹھیک ہوں، بہت جلد ٹریننگ شروع کر دوں گا: یونس خان
دعاﺅں کا شکریہ، اب بالکل ٹھیک ہوں، بہت جلد ٹریننگ شروع کر دوں گا: یونس خان

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج یونس خان نے دعائیں کرنے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ بالکل ٹھیک ہیں اور بہت جلد گھر چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بخار کے باعث تمام ٹیسٹ کروائے ہیں جو بالکل صحیح آئے اس لئے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد بہت جلد ٹریننگ شروع کر دوں گا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا بے صبری سے انتظار ہے۔

مزید : کھیل


loading...