بینک میں پناہ لے کر مجرمانہ کارروائی کرنے والے ملزموں کو پکڑ لیا گیا تھا: وزیراعلیٰ سندھ

بینک میں پناہ لے کر مجرمانہ کارروائی کرنے والے ملزموں کو پکڑ لیا گیا تھا: ...
بینک میں پناہ لے کر مجرمانہ کارروائی کرنے والے ملزموں کو پکڑ لیا گیا تھا: وزیراعلیٰ سندھ

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بینک میں پناہ لے کر مجرمانہ کارروائی کرنے والے ملزموں کو پکڑ لیا گیا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے سندھ اسمبلی میں توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کیا جس میں کہا گیا کہ بینکوں سمیت مختلف اداروں میں دہشت گرد عناصر تعینات ہو سکتے ہیں ، دہشت گردوں کو فنڈنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کیا کارروائی کی گئی؟ اس سے متعلق ڈی جی رینجرز کا بیان بھی ریکارڈ پر ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

توجہ دلاﺅ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ ڈی جی رینجرز کے بیان کی وضاحت کیوں کرتے پھریں؟ 22 اگست کے واقعے کی جیو فینسنگ کی گئی تھی جس سے پتہ چلا کہ کچھ لوگ بینک میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بینک کے عملے کی حاضری صوبائی حکومت کے ماتحت نہیں ہے البتہ بینک میں پناہ لے کر مجرمانہ کارروائی کرنے والے ملزمان کو پکڑ لیا گیا تھا۔

مزید : کراچی