پہلا ٹیسٹ: کیویز نے گھمنڈی بھارت کو آگے لگا لیا، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط

پہلا ٹیسٹ: کیویز نے گھمنڈی بھارت کو آگے لگا لیا، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط
پہلا ٹیسٹ: کیویز نے گھمنڈی بھارت کو آگے لگا لیا، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کانپور(نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کانپور میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کیویز نے بھارت کا گھمنڈ توڑ دیا۔ بھارت کی پہلی اننگ 318کے جواب میں نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ دن کے اختتام پر ایک وکٹ کھو کر 152رنز بنا لئے تھے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل واحدآوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 21رنز بنا کر آوٹ ہوئے پہلی وکٹ 35پر کھونے کے بعد کیویز نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور دن کے اختتام پر اب تک دوسری وکٹ کیلئے117رنز کی ناقابل شکست شراکت بن چکی ہے۔

پہلا ٹیسٹ:بھارت نیوزی لینڈ کیخلاف بچھائے گئے سپن جال میں خود ہی پھنس گیا، 9وکٹوں پر 291رنز

کپتان ولیمسن 65اور اوپنر لیتھم 56پر ناٹ آوٹ ہیں۔ واحد وکٹ امیش یادیو نے حاصل کی۔نیوزی لینڈ کو بھارت کا پہلی اننگ کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید166رنز درکار ہیں جبکہ اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔اس طرح دیکھاجائے تو نیوزی لینڈ کی پوزیشن کافی مستحکم نظر آرہی ہے۔

مزید :

کھیل -