آسٹریلیا سے سیریز سے پہلے جنوبی افریقہ کو دھچکا، کرس مورس ان فٹ ہو کر دو ماہ کیلئے کرکٹ سے دور

آسٹریلیا سے سیریز سے پہلے جنوبی افریقہ کو دھچکا، کرس مورس ان فٹ ہو کر دو ماہ ...
آسٹریلیا سے سیریز سے پہلے جنوبی افریقہ کو دھچکا، کرس مورس ان فٹ ہو کر دو ماہ کیلئے کرکٹ سے دور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک) آسٹریلیا سے اہم سیریز سے پہلے جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب اس کے آل راونڈر کرس مورس گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے کھیل سے دو ماہ کیلئے باہر ہوگئے۔
کرکٹ افریقہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مورس کو کئی ماہ سے گھٹنے میں تکلیف تھی لیکن وہ ملک کیلئے کھیلتے رہے ۔ اب ان کی تکلیف میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے ان کی سرجری کی ہدایت کی ہے۔

پہلا ٹیسٹ: کیویز نے گھمنڈی بھارت کو آگے لگا لیا، نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط

اس وجہ سے مورس دو ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے۔ وہ آئرلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔ مورس ممکنہ طور پر دسمبر میں سری لنکا کیخلاف شیڈول ہوم سیریز میں واپسی کر سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -