دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر پشاور کے تاجروں نے بھارتی منصوعات کی خرید و فروخت پر پابندی اور بائیکاٹ کردیا

دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر پشاور کے تاجروں نے بھارتی منصوعات ...
دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر پشاور کے تاجروں نے بھارتی منصوعات کی خرید و فروخت پر پابندی اور بائیکاٹ کردیا

  



پشاور (آن لائن)دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر پشاور کے تاجروں نے بھارتی منصوعات کی خرید و فروخت پر پابندی اور بائیکاٹ کردیا ۔کارخانوں مارکیٹ ، پشاور صدر ، اندرون شہربڑے بڑے مارکیٹوں میں بھارتی ساخت کے مختلف اشیاء سمگلنگ ہو کرآتی ہیں ۔ ان اشیاء میں بھارتی مہندی، بھارتی جیولری ، بھارتی کپڑا ، سپاری ، سمیت دیگر اشیاء کی خرید و فروخت پر پابندی عائدکردی ہے اور بڑی مقدار میں اس کا سٹاک ضائع کرنا شروع کردیا ہے ۔ تاجروں نے موقف اختیارکیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دہشتگری کے بے بنیاد الزامات پاکستان پرعائدکئے جارہے ہیں جبکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے بھارت خود دہشت گرد ملک ہے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں زیادہ تر بھارت ملوث رہا ہے اس حوالے سے باقاعدہ طورپرتاجروں نے بورڈ بھی لگا دیئے ہیں۔

مزید : پشاور


loading...