پاک بھارت کشیدگی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 353 پوائنٹس کی کمی

پاک بھارت کشیدگی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 353 پوائنٹس کی کمی
پاک بھارت کشیدگی، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 353 پوائنٹس کی کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر بھی پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ ممکنہ جنگی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی دلچسپی کم ہورہی ہے جس کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 353 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 353 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 39 ہزار 782 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 10 کروڑ 52 لاکھ 11 ہزار 10 شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 7 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ 68 ہزار 705 روپے رہی ۔

جنگی جنون، بھارت شام اور عراق میں بمباری کرنے والے36 طیارے خریدے گا
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج مجموعی طور پر 388 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 245 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی، 129 کی ویلیو میں اضافہ اور 14 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں برقرار رہیں۔

مزید :

بزنس -