ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ، 105 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ، 105 روپے 55 پیسے کا ہوگیا
ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ، 105 روپے 55 پیسے کا ہوگیا

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر 105 روپے 55 پیسے کا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 105 روپے جبکہ قیمت فروخت 105 روپے 55 پیسے ہوگئی ۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا اور ایک ڈالر 104 روپے 30 پیسے میں خریدا اور 104 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوتا رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں دیگر اہم ملکوں کے کرنسی ریٹس جاننے کیلئے ذیل میں دیا گیا جدول ملاحظہ کریں، بشکریہ فاریکس ڈاٹ پی کے

مزید : بزنس