سات ہزار سرکاری سکولوں میں چھوٹے بچوں کے لئے کلاس رومز بنانے کا اصولی فیصلہ

سات ہزار سرکاری سکولوں میں چھوٹے بچوں کے لئے کلاس رومز بنانے کا اصولی فیصلہ
سات ہزار سرکاری سکولوں میں چھوٹے بچوں کے لئے کلاس رومز بنانے کا اصولی فیصلہ

  



لاہور ( این این آئی)اسپیشل سیکرٹری سکولز عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سات ہزار سرکاری سکولوں میں ای سی ای(Early Childhood Education)کلاس رومز بنانے کا ارادہ رکھتا ہے،پی سی ون کے تحت اگلے سال تک ایک ہزار سکولوں میں ای سی ای کمرہ جماعت بنائے جائیں گے ، پنجاب بھر کے ایک ہزار دو سو پچیس پرائمری سکولوں میں ای سی ای کمرہ جماعت تیار کئے جا چکے ہیں مزید برآں پرائمری سکولوں میں چالیس ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے جن میں سے ای سی ای کے اساتذہ مخصوص ہو ں گے اور سات ہزار ای سی ای کلاس رومز بنانے کے لئے ورلڈ بینک تعاون کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔یہ با ت اسپیشل سیکرٹری سکولز عمران سکندر بلوچ نے ڈا ئریکٹو ریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے زیر اہتما م پی ایم آئی یو کے تعاون سے ای سی ای پر ایک روزہ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔

اس موقع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ سعید رمضان،ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس اور ای سی ای کی فوکل پرسن فضہ علی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ انیلہ حسن، سینئر سبجیکٹ اسپیشلست یاسمین وائیں، الف لیلی بک بس سوسائٹی سیدہ بصارت کاظم اور دیگر شرکاء موجود تھے ۔ اس مو قع پر پروگرام ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ سعید رمضان نے کہا ہے کہ سکولوں میں طلباء کی تعداد برقرا ر رکھنے اور انرولمنٹ بڑھانے میں ای سی ای کا کردار اہم ہے ۔ اس سیشن کا مقصدسرکاری سکولوں کے ای سی ای کمرہ جماعت کے بچوں کے لئے جدید ضروریات کے مطابق سیکھنے کا وہ سامان فراہم کرنا ہے تاکہ سیکھنے کا عمل بین الاقوامی معیار پر انجام پا سکے ۔ ورکشاپ میں مختلف گروپس بنا ئے گئے تھے جنہوں نے اپنے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے ای سی ای لرننگ مٹیریل کے حوالے سے اپنی سفار شات پیش کیں ہیں۔

اس موقع پر ای سی ای کی فوکل پرسن فضہ علی کا کہنا تھا کہ ان سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایس ڈی پنجاب میں بنائے جانے والے سکولوں میں بین الاقوامی معیار کا لرننگ مٹیریل ریوائز کرے گا ۔ورکشاپ کے شرکاء نے ڈی ایس ڈی میں قائم ابتدائے بچپن کی تعلیم (ECE) ریسورسس سنٹر کابھی مشاہدہ کیا۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے کی گئی ایک اورای سی ای ورکشاپ میں ورلڈ بینک کے ایجوکیشن مشن کی ٹیم لیڈر شہر زاد لطیف نے خصوصی شرکت کی۔

مزید : لاہور


loading...