سونے کی قیمت میں 94 روپے کا اضافہ، فی تولہ 52 ہزار 583 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں 94 روپے کا اضافہ، فی تولہ 52 ہزار 583 روپے کا ہوگیا
سونے کی قیمت میں 94 روپے کا اضافہ، فی تولہ 52 ہزار 583 روپے کا ہوگیا

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 94 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 52 ہزار 583 روپے کا ہوگیا ہے۔

کراچی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 52 ہزار 489 روپے تھی جو 94 روپے کے اضافے سے52 ہزار 583 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 45 ہزار 48 روپے سے بڑھ کر 45 ہزار 130 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 781 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 670 روپے پر برقرار رہی ۔

مزید : بزنس