پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ٹی 20کے وہ 16ریکارڈز جو آج ٹوٹیں گے

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ٹی 20کے وہ 16ریکارڈز جو آج ٹوٹیں گے
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ٹی 20کے وہ 16ریکارڈز جو آج ٹوٹیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (آئی این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان یواے ای میں شیڈول تین ٹوئنٹی20میچوں کی سیریز کے دوران دونوں ٹیموں کے پلیئرزکئی قومی وعالمی ریکارڈزکے آگے اپنا نام لکھواسکتے ہیں۔سیریز میں 16 ریکارڈز ایسے ہیں جو ٹوٹیں گے ۔

ان ریکارڈز میں پاکستانی مڈل آرڈربیٹسمین شعیب ملک پہلے میچ میں شرکت کرتے ہی 80ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے والے دنیاکے محض تیسرے کرکٹر بن جائیں گے سیریزکے تینوں میچوں میں شرکت کرکے ڈیوائن براووویسٹ انڈیزکی جانب سے سب سے زیادہ 66 ٹوئنٹی20میچزکھیلنے کا ڈیرن سامی کا ریکارڈ برابرکردیں گے ، شعیب ملک پوری سیریزمیں محض32رنز بناکر ڈیڑھ ہزارٹوئنٹی20انٹرنیشنل رنزبنانے والے محض تیسرے پاکستانی بن سکتے ہیں، تین میچوں میں 175رنز پاکستانی اوپنر شرجیل خان کو مختصر فارمیٹ میں500رنزکا ہندسہ عبورکرنے والا نواں پاکستانی بیٹسمین بنا سکتے ہیں۔

مارلن سموئلز2جبکہ ڈیوائن براووسیریزکے دوران تین بار گیند باؤنڈری لائن سے باہر پھینک کر ٹوئنٹی20 انٹرنیشنلزمیں چھکوں کی ففٹی مکمل کرنے والے محض دوسرے یاتیسرے ویسٹ انڈین بیٹسمین بن سکتے ہیں پہلے میچ میں شرکت کرکے ویسٹ انڈین ٹیم 80+ میچز کھیلنے والی دنیاکی ساتویں ٹیم بن جائیگی ، پاکستان ٹیم اگر سیریزکے تینوں میچوں میں شرکت کرکے مجموعی طورپر 358رنزبنالیتی ہے تو وہ ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں 15ہزار رنز کاسنگ میل عبورکرنے والی واحد ٹیم بن جائیگی۔

سیریزکے تینوں میچز کے دوران اگر پاکستانی بیٹسمین مجموعی طورپر 51چھکے لگانے میں کامیاب ہوگئے تو پاکستان ٹوئنٹی20انٹرنیشنل مقابلوں کی تاریخ میں 500چھکوں کا بڑاہندسہ عبورکرنے والی محض دوسری ٹیم بن جائیگی، پوری سیریزکے دوران گرین شرٹس بلے بازوں کے صرف آٹھ چوکے پاکستان کو 1300چوکوں کی مالک دنیا کی واحد ٹیم بنادیں گے۔ سیریزکے تین میچوں میں گرین شرٹس بیٹسمینوں کی محض چار ففٹیاں پاکستان کومختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ ففٹیوں کی مالک ٹیم بنادیں گی۔ تین میچوں میں محض تین وکٹیں حاصل کرکے سہیل تنویر ٹوئنٹی20انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے والے چوتھے پاکستانی بولر بن سکتے ہیں۔

محض دو شکارکرکے پاکستان ٹیم ٹوئنٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں 400شکار(بشمول فیلڈر/ وکٹ کیپر کیچز اور اسٹمپس)مکمل کرنے والی مجموعی طورپر تیسری ٹیم بن جائیگی، پاکستانی بیٹسمین عمراکمل تین میچوں کی ٹوئنٹی20 سیریزمیں محض تین کیچز تھام کر اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے کرکٹربن سکتے ہیں ، عمراکمل سیریزکے تینوں میچوں میں مردِمیدان کا ایوارڈ حاصل کرکے تاریخ میں 10+مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے دنیاکے محض دوسرے کرکٹر بن سکتے ہیں، شعیب ملک سیریزکے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرکے ٹوئنٹی20انٹرنیشنلزکی تاریخ میں سب سے زیادہ تین مین آف دی سیریز ایوارڈز حاصل کرنے کا شاہد آفریدی اورویرات کوہلی کا مشترکہ ریکارڈ برابر کرسکتے ہیں۔

مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرنے والے شعیب ملک اور عمراکمل پوری سیریزکے دوران 203رنز اکٹھے جوڑ کر ٹوئنٹی20انٹر نیشنلز میں ایک ہزار شراکتی رنزبنانے والی پاکستان کی پہلی جبکہ دنیاکی محض تیسری جوڑی بن سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -