جنگ طاقت کی علامت ضرور ، کسی مسئلے کا حل نہیں : مریم نواز

جنگ طاقت کی علامت ضرور ، کسی مسئلے کا حل نہیں : مریم نواز
جنگ طاقت کی علامت ضرور ، کسی مسئلے کا حل نہیں : مریم نواز

  



لاہور( آن لائن ) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جنگ طاقت کی علامت تو ضرور ہے لیکن کسی مسئلے کا حل نہیں جب کہ ہم جنگی عزائم رکھنے والوں کا شکار نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ جنگ طاقت کی علامت تو ضرور ہے لیکن کسی بھی مسئلے کا حل نہیں جب کہ جنگ ان لوگوں کی سازش ہوتی ہے جو خود اس میں حصہ نہیں لیتے لہذا جنگی جنون رکھنے والوں کو اقتدار سے دور رکھا جانا چاہیے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت گری کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا لیکن ہم انصاف کی جنگ لڑ رہے ہیں جو ہمیں ضرور ملے گا اور ہم جنگی عزائم رکھنے والوں کا شکار نہیں ہوں گے۔واضح رہے مقبوضہ کیاْڑی سیکٹر میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے کے بعد بھارت نے ایل او سی پر اپنی فوجی نقل و حرکت بڑھا دی ہے۔

مزید : لاہور


loading...