انسانی تاریخ کی سب سے بڑی آن لائن چوری، 50کروڑ افراد لُٹ گئے
نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ بھی یاہو (yahoo) کے صارف ہیں تو فوراً سے پہلے اپنا پاسورڈ تبدیل کرلیجئے کیونکہ اس انفرمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے 50 کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا چوری ہوگیا ہے، جسے تاریخ کی سب سے بڑی ہیکنگ کی واردات قرار دیا جارہا ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ہیکروں نے یاہو صارفین کے نام، ای میل ایڈریس، فون نمبر، برتھ ڈے کی معلومات اور سکیورٹی سوالات اور ان کے جوابات سمیت متعدد قسم کی معلومات چوری کرلی ہیں۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا نہ صرف صارفین کے اکاﺅنٹ سے مزید معلومات چوری کرنے کے لئے استعمال ہوسکتا ہے بلکہ اس کی مدد سے صارفین کو بلیک میل بھی کیا جاسکتا ہے۔
برطانوی تاریخ کاسب سے بڑافراڈ، اس پاکستانی نے مختلف لوگوں سے 15ارب روپے ایسے طریقے سے ہتھیالئے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
سکیورٹی کمپنیوں اور ماہرین کی جانب سے یاہو کو بارہا وارننگ جاری کی جاچکی تھی اور یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ اس کے صارفین کا ڈیٹا چوری ہوچکا ہے لیکن یاہو نے اس پر خاموشی اختیار کئے رکھی اور اب میڈیا میں اس واردات کی خبریں آئیں تو بالآخر اسے تسلیم کرلیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یاہو صارفین کو فراڈ اور بلیک میلنگ سے بچنے کے لئے فوری طور پر اپنا پاسورڈ تبدیل کرنا چاہیے، اپنے بینک سے رابطہ کرکے اپنے اکاﺅنٹ کی سکیورٹی متعلق معلومات لینا چاہئیں اور کسی بھی قسم کی مشکوک ای میل یا فون کال موصول ہونے پر اسے نظر انداز کرنا چاہیے یا سکیورٹی اداروں کو خبردار کرنا چاہیے۔