وزیر اعلیٰ پنجاب کی سالگرہ، والدہ نے بھی بیٹے کو ویڈیو پیغام میں مبارکباد دی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آج اپنی 65 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، اس موقع پر ان کی والدہ نے بھی اپنے بیٹے کیلئے ایک ویڈیو پیغام میں نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کا ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اپنی والدہ کی جانب سے ملنے والے ویڈیو پیغام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا” اپنی بہت ہی پیاری ماں جی کی جانب سے نہایت خوشگوار پیغام موصول ہواجوباعث مسرت ہے۔ میری زندگی ، میری دنیا ، میرا سب کچھ ، ماں جی میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں“۔
دوسری جانب ان کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے ” شہباز صاحب ، آپ کو بہت بہت سالگرہ مبارک ہو، آپ سب بھائیوں اور عزیزو اقارب کو اللہ لمبی زندگیاں عطا فرمائے ۔ اور آپ کو اسلام اور ملک و قوم کی خدمت کرنے کی لمبی زندگی تک توفیق عطا فرمائے“۔
Such a pleasant surprise to receive this beautiful message by my dearest Maa jee... My life... My world ... My everything .. Love u Maa jee! pic.twitter.com/UJibmp5CnZ
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 23, 2016