پاکستان کی سفارتی تاریخ کاانوکھافیصلہ،پرائیویٹ شخص کو قونصل جنرل لگادیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت میں جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں اور ازلی دشمن وطن عزیز کو سفارتی طور پر تنہا کرنا چاہتا ہے لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے ایسی کشیدہ ترین صورتحال میں انوکھا ترین فیصلہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ وفاقی حکومت نے ایک پرائیویٹ شخص کو دبئی میں قونصل جنرل لگادیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کی سفارتی تاریخ کاانوکھا ترین فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سابق ملٹری سیکریٹری بریگیڈئر (ر) جاوید حسن کو دبئی میں قونصل جنرل لگادیا ہے۔ فارن سروس رولزکے مطابق صرف ریگولر ملازم کو ہی قونصل جنرل مقرر کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ سابق ملٹری سیکریٹری بریگیڈئر (ر) جاوید حسن 2 بار (ن ) لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن ہار چکے ہیں۔
یاد رہے کہ اڑی حملے کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں حکومتی اداروں سے پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت مانگے اور کہا تھا کہ یہ ثبوت پوری دنیا کو دکھا کر پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کردوں گا۔
بھارتی فوج پر حملہ، وزیراعظم مودی نے ایسی حرکت کرنے کا کہہ دیا کہ انہیں منہ کی کھانی پڑے گی
بھارت کی جانب سے اس قسم کے خطرناک ارادوں کے اظہار کے بعد پاکستان کی جانب سے قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پرائیویٹ شخص کو قونصل جنرل لگانے کا فیصلہ سمجھ سے بالا ہے۔