سعودی دارالحکومت میں ایسا کام ہونے جارہاہے جو 100سالہ تاریخ میں نہیں ہوا، جان کر ہر کوئی ایک دوسرے کامنہ تکنے لگے گا

سعودی دارالحکومت میں ایسا کام ہونے جارہاہے جو 100سالہ تاریخ میں نہیں ہوا، جان ...
سعودی دارالحکومت میں ایسا کام ہونے جارہاہے جو 100سالہ تاریخ میں نہیں ہوا، جان کر ہر کوئی ایک دوسرے کامنہ تکنے لگے گا

  



ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی دارالحکومت میں موسیقی کی تعلیم شروع ہونے کی خبر سامنے آنے کے بعد جہاں سعودی عوام حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں وہیں انٹرنیٹ پر بھی ہلچل مچ گئی ہے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق دی کلچر اینڈ آرٹس ایسوسی ایشن نامی ادارے نے موسیقی کے دو کورسز کا آغاز کردیا ہے۔ ادارے کے ڈائریکٹر سلطان البازی نے بتایا کہ گزشتہ سال ستمبر میں عربی میوزک سکیلز کی تربیت پر مشتمل ایک کورس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس کورس کے متعارف کروائے جانے پر عرب سوشل میڈیا پر ایک جذباتی بحث کا آغاز ہوگیا تھا جس کے بعد ادارہ گومگو کا شکار تھا کہ موسیقی کی تعلیم پر مبنی کورسز کا جاری رکھنا اور نئے کورسز متعارف کروانا ممکن ہوگا یا نہیں۔

ؑؑعرب ملک میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں پکڑے جانے پر بھارتی شہری کا ایسا موقف کہ کسی کو بھی اعتبار نہ آئے

اب ادارے کا یہ اعلان سامنے آگیا ہے کہ دو نئے کورس شروع کر دئیے گئے ہیں۔ ان میں سے ہر کورس چھ ماہ پر مشتمل ہوگا جس کے دوران ہر ہفتے اوسطاً دو لیکچر دئیے جائیں گے۔ ان کورسز میں موسیقی اور اس کی مبادیات کی تعلیم دی جائے گی جبکہ موسیقی کے نفسیاتی اثرات، میوزیکل سکیل، اورینٹل میوزک اور اس کی شاخیں، اور موسیقی کی مشقوں کی تربیت بھی دی جائے گی۔ میوزک کورسز کے لئے رجسٹریشن جاری ہے اور ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رجسٹریشن کے خواہشمند ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر آکر اپنا نام درج کرواسکتے ہیں۔

مزید : عرب دنیا


loading...