”حمیرا ارشد اور احمد بٹ حاضر ہو“عدالت نے الگ الگ نوٹس جاری کر دیئے

”حمیرا ارشد اور احمد بٹ حاضر ہو“عدالت نے الگ الگ نوٹس جاری کر دیئے
”حمیرا ارشد اور احمد بٹ حاضر ہو“عدالت نے الگ الگ نوٹس جاری کر دیئے

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ”حمیرا ارشد اور احمد بٹ حاضر ہو“عدالت نے الگ الگ نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

دنیا نیوز کے مطابق معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ طلاق کے بعد اب سٹوڈیوز میں کم اور عدالت میں زیادہ دکھائی دیتے ہیں جس کا سبب انکا چھ سالہ بیٹا علی مستقیم ہے جس کی تحویل کیلئے دونوں میں عدالتی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ آج فیملی عدالت میں احمد بٹ کی درخواست پر حمیرا ارشد اپنے بیٹے کو لیکر عدالت پہنچیں لیکن بچے کی باپ سے ملاقات نہ کروائی۔

حمیرا نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ احمد بٹ کا دعوٰی ہی غلط ہے اس لئے خارج کیا جائے۔ عدالتی حکم کے بعد حمیرا ارشد نے اپنے دل کی بات میڈیا کے سامنے کی۔ انکا کہنا تھا کہ بچے پر ان کا حق ہے۔ احمد بٹ نے بھی اپنی شفقت ظاہر کی۔

عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد گلوکارہ اور احمد بٹ کو دو دن بعد دوبارہ عدالت طلب کر لیا ہے۔

مزید : تفریح