برطانوی جریدے نے بھارتی فوج کو طاقت ور ہونے کے با وجود بے عقل قرار دے دیا

برطانوی جریدے نے بھارتی فوج کو طاقت ور ہونے کے با وجود بے عقل قرار دے دیا
برطانوی جریدے نے بھارتی فوج کو طاقت ور ہونے کے با وجود بے عقل قرار دے دیا

  



لندن((مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی جریدے نے بھارتی فوج کو طاقت ور ہونے کے با وجود بے عقل قرار دے دیا،دی اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ طاقت کے باوجود بھارتی فوج کے پاس دماغ نہیں ہے،دنیا کی دوسری بڑی فوج رکھنے والا ملک بھارت اسلحے کا بھی سب سے بڑا خریدار تو ہے لیکن برطانوی جریدے اکانومسٹ کا کہنا ہے کہ طاقت کے باوجود بھارتی فوج کے پاس دماغ نہیں ہے ۔

برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ بھارت کی بری، بحری اور فضائی فوج کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے۔ بھارتی فوج کے حوالے سے بہت سی باتیں صرف کاغذوں میں ہی اچھی لگتی ہیں۔ بھارتی فضائیہ دنیا کی چوتھی بڑی ایئر فورس ہے لیکن 2 ہزار جہازوں میں صرف 60 فیصد لڑاکا طیارے اڑنے کے قابل ہیں۔ 15 سال سے بحری بیڑے کی تیاری اب تک مکمل نہیں ہو سکی۔ بحری بیڑہ جو 2010 میں بھارتی فوج کے حوالے کر دینا چاہیئے تھا اب اس کی تکمیل 2023 میں ہونے کی آس لگا لی ہے۔ اکانومسٹ کے مطابق ماہرین حیران ہیں کہ کیسے جنگجو بار بار بھارت کی ایئر بس میں گھسنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں اور بھارت کی ملٹری میں کرپشن کا ناسور بھی پایا گیا ہے۔

برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج جتنی تعداد میں کشمیر میں رکھی گئی ہے آسانی سے امن قائم کرسکتی ہے لیکن اس کے پاس دماغ نہیں ہے،جریدے نے پاک بھارت افواج کا موازنہ بھی کیا ہے،پاکستان کی فوج تعداد میں کم ہے لیکن اس کے پاس صلاحیت بھرپور ہے،پاکستانی فوج کی دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں کی بھی تعریف کی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...