رینجرز نے امن وامان کے بعدایک اور ذمہ داری اپنے سر لے لی، حیدرآباد میں ایسا کام کردیا کہ شہری خوشی سے جھوم اٹھے

رینجرز نے امن وامان کے بعدایک اور ذمہ داری اپنے سر لے لی، حیدرآباد میں ایسا ...
رینجرز نے امن وامان کے بعدایک اور ذمہ داری اپنے سر لے لی، حیدرآباد میں ایسا کام کردیا کہ شہری خوشی سے جھوم اٹھے

  



حیدرآباد(آن لائن) ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایت پر دوسرے روز بھی حےدرآباد میں رینجرز اہلکاروں کی جانب سے صفائی مہم جاری رہی،لطیف آباد،سٹی میں کئی ہفتوں سے جمع کوڑے کرکٹ اورغلاظت کے ڈھیروں کو بھاری مشینری اٹھایاگیا،شہریوں کا رینجرز کی صفائی مہم کا خیرمقدم،تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرزسندھ کی ہدایت پر شروع کی گئی صفائی مہم دوسرے روزجاری رہی،رینجرز کی بھاری نفری نے جمعہ کے روز بلدیہ عملے اوربھاری مشینری کے ساتھ لطیف آباد کے مختلف یونٹوں، امانی شاہ کالونی، پنجرہ پول،کوہ نورچوک،فقیر کاپڑ،گاڑی کھاتہ،فوجداری روڈ اسٹیشن روڈ،رسالہ روڈ،تلک چاڑی،ہیرآبادعامل کالونی سمیت کئی علاقوں سے کئی ہفتوں سے جمع کوڑاکڑکٹ اورغلاضت کے ڈھیروں کوصاف کیا،رینجرز کی صفائی مہم کے آغاز کے بعد ہی بلدیہ کا عملہ متحرک ہوگیااوررینجرزاہلکاروں کی نگرانی میں دن بھر صفائی میں مصروف رہااس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد میں صفائی مہم کے دوران جمع ہوگئی اورانہوں نے رینجرز کی صفائی مہم کا خیرمقدم کیا.

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ صفائی مہم کا مقصد شہریوں میں شعوربیدار کرنا ہے کہ وہ اپنی کلی،محلوں،شاہراہوں اورعلاقوں کو صاف کریں صفائی مہم کے دوران شہریوں نے رینجرز کوغیرقانونی تجاویزات کی بھرماراوراس کی وجہ سے ٹریفک کی روانہ میں مشکلات کی شکایات کیں،جس پر رینجرزحکام نے شہریوں کو متعلقہ اداروں سے ان مسائل کو حل کرانے کے لئے بات چیت کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

مزید : حیدرآباد


loading...