پاکستان پر وار کیا گیا تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں:شاہ محمود قریشی

پاکستان پر وار کیا گیا تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں:شاہ محمود قریشی
پاکستان پر وار کیا گیا تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹیکسلا(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے ساتھ ہے،پاکستان پر وار کیا گیا تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں،بھارت کو سٹرائیکس کی غلطی بہت پڑے گی۔
جیو نیوز کے مطابق ٹیکسلا میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پورا پاکستان کشمیر کے ساتھ ہے،پاکستان پر وار کیا گیا تو ہم نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں،بھارت کو سٹرائیکس کی غلطی بہت پڑے گی،کشمیریوں کا ساتھ دینے کی بات کریں تو بھارت کو مرچیں لگ جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ،بھارت چاہتاہے کہ ہم ان کے مظالم پرآوازنہ اٹھائیں،ہماری بیٹیوں کی عصمت لوٹی گئی،پیلٹ گن سے معصوم بچوں کونابیناکیاگیا۔

بھارتی گاﺅں کے رہائشی نے سرحد پار سے آنے والا کبوتر پکڑ لیا:بھارتی میڈیا
انہوں نے کہا ہے کہ کیا اب بھی ہم عوام کے پاس نہ جائیں،کیا ہم رائیونڈنہ جائیں،اسپیکرقومی اسمبلی بھی ہمیں انصاف نہیں دیتے،نہ ہمیں عدالتوں سے انصاف ملتا ہے نہ ہی الیکشن کمیشن سنتاہے، پاناماکے بعدنیا نام نکلاتواسحاق ڈار نے فو ری انکوائری کاحکم دےدیا،ہم حکمرانوں کاحساب لےکررہیں گے،قوم لوٹی ہوئی دولت اورٹیکس کاپیساواپس مانگ رہی ہے،تحریک انصاف کے چیرمین نے استعفے مانگے توہم سب نے دےدیے،ایک جماعت کاسربراہ اپنے نمایندوں سے استعفامانگ رہاہے مگروہ نہیں دے رہے،عوام اب بھی تحریک انصاف کوہی چنیں گے۔

مزید :

قومی -