ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کالعدم داعش کے 4 دہشت گرد گرفتار، ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد برآمد:سی ٹی ڈی

ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کالعدم داعش کے 4 دہشت گرد گرفتار، ملزمان کے قبضے سے بارودی ...
ٹوبہ ٹیک سنگھ سے کالعدم داعش کے 4 دہشت گرد گرفتار، ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد برآمد:سی ٹی ڈی

  



ٹوبہ ٹیک سنگھ( مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ انسداد دہشت گردی نے بائی پاس کے قریب کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے ٹوبہ ٹیک سنگھ بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بارودی مواد اور پرائم کارڈ ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں حسن المعاب، فیصل شبیر، شمیم اور عبدالرزاق شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے ، ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : ٹوبہ ٹیک سنگھ