پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پہلا ٹی 20، عمر اکمل بھی پلیئنگ الیون میں شامل

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پہلا ٹی 20، عمر اکمل بھی پلیئنگ الیون میں شامل
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز پہلا ٹی 20، عمر اکمل بھی پلیئنگ الیون میں شامل

  



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج دبئی میں کھیلا جارہا ہے جبکہ پہلے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم میں لمبے عرصے کے بعد عمر اکمل کی واپسی ہوئی ہے۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا محمد عامر کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ عمر اکمل بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انگلینڈکےخلاف اہم کامیابی حاصل کی اس لیے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ہمارا مورال بلند ہے اور ہم میچ جیتنے کےلئے پر عزم ہیں ۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ، لائیو

انہوں نے کہا ہماری محدوداوورزکی کرکٹ بہترہورہی ہے آج کے میچ کے دوران اوس پڑنے کی امیدہے اس لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

پاکستان کی قومی ٹیم میں  شامل  کھلاڑیوں کے  بارے  میں جاننے کیلئے ذیل میں دی گئی تصویر ملاحظہ فرمائیں

مزید : کھیل


loading...