عمران خان پختونوں کے بعد پنجاب کے عوام کو تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر گمراہ کررہے ہیں:امیر حیدر ہوتی

عمران خان پختونوں کے بعد پنجاب کے عوام کو تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر ...
عمران خان پختونوں کے بعد پنجاب کے عوام کو تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر گمراہ کررہے ہیں:امیر حیدر ہوتی

  



نوشہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیرحیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ پاکستان میں وزیراعظم بننے کا فیصلہ پنجاب کے ووٹ بینک پر ہے، عمران خان پختونوں کے بعد پنجاب کے عوام کو تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر گمراہ کررہے ہیں، لیکن پنجاب کے عوام’’ تبدیلی خان ‘‘کو ووٹ دینے سے پہلے خیبرپختونخوا کی حالت زار دیکھ لیں ۔

نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر خان ہوتی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پنجابی، سندھ میں سندھی، بلوچستان میں بلوچ قوم متحد ہوسکتی ہے تو خیبرپختونخوا میں پختون قوم تقسیم کیوں ہے؟کتنے فسوس کی بات ہے کہ پنجاب حکومت میٹرو بس منصوبہ، بلوچستان حکومت گوادر پورٹ، سندھ حکومت دیگر ترقیاتی منصوبے شروع کررہی ہے لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے اس صوبے کے عوام کو روزگار کی فراہمی کی بجائے چوہوں کو مارنے کے منصوبے پرلگاکر غیور قوم کا مذاق اڑا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک اور عمران خان کی’’ تبدیلی‘‘ صرف اخباری بیانات تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔

مزید : نوشہرہ


loading...