عمران خان الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی مسلسل خلاف ورزی اور خود کو قانون سے ماورا ثابت کر کے کیا پیغام دے رہے ہیں؟سینیٹر پرویز رشید

عمران خان الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی مسلسل خلاف ورزی اور خود کو قانون سے ماورا ...
عمران خان الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی مسلسل خلاف ورزی اور خود کو قانون سے ماورا ثابت کر کے کیا پیغام دے رہے ہیں؟سینیٹر پرویز رشید

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی مسلسل خلاف ورزی کا ارتکاب اور خود کو قانون سے ماورا ثابت کر کے کیا پیغام دے رہے ہیں؟(ن)لیگ کی قیادت نے تمام ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی پابندی اورقانون کا احترام کیا ہے جبکہ عمران خان تمام ضابطوں کو پیروں تلے روند نے کے باوجود انتخابات میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں،ہم الیکشن کمیشن سے انصاف کے منتظر ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی مسلسل خلاف ورزی کا ارتکاب اور خود کو قانون سے ماورا ثابت کر کے کیا پیغام دے رہے ہیں؟ عمران خان کے نزدیک قانون کی پاسداری صرف دوسروں کی ذمہ داری جبکہ وہ خود قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تمام ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے ضابطوں کی پابندی اورقانون کا احترام کیا ہے اور خود کو انتخابی مہم سے دور رکھا ہے جبکہ عمران خان تمام ضابطوں کو پیروں تلے روند نے کے باوجود انتخابات میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے قانونی تقاضوں کے تحت انتخابی مہم سے دوری اختیار کی پھر بھی عوام نے خدمت اور کارکردگی کی بنیاد پر محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن اپنے ضابطوں پر عملدرآمد کراتے ہوئے انتخاب میں حصہ لینے والے تمام فریقوں کو مساوی مواقع فراہم کرے، انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے انصاف کے منتظر ہیں۔

مزید : قومی


loading...