کوک سٹوڈیو سیزن 9، امجد صابری اور راحت فتح علی خان کا ” رنگ“ ریلیز، آپ بھی سنئے

کوک سٹوڈیو سیزن 9، امجد صابری اور راحت فتح علی خان کا ” رنگ“ ریلیز، آپ بھی ...
کوک سٹوڈیو سیزن 9، امجد صابری اور راحت فتح علی خان کا ” رنگ“ ریلیز، آپ بھی سنئے

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کوک سٹوڈیو نے مقتول قوال امجد صابری کا اپنی زندگی میں باقاعدہ طور پر ریکارڈ کرایا جانے والا آخری کلام ریلیز کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کوک سٹوڈیو کے سیزن 9 میں مقتول قوال امجد صابری نے ساتھی قوال راحت فتح علی خان کے ہمراہ صوفی شاعر امیر خسرو کا کلام ” رنگ“ ریکارڈ کرایا تھالیکن شومئی قسمت کہ وہ اپنی زندگی میں اس کلام کی ریلیز نہ دیکھ سکے اور انہیں قتل کردیا گیا۔ امجد صابری کے قتل کے بعد کوک سٹوڈیو انتظامیہ نے آج (جمعہ ) کو ان کا کلام ریلیز کردیا ہے۔

کوک سٹوڈیو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امجد صابری اور راحت فتح علی خان نے یہ کلام ایک بار میں ہی ریکارڈ کرادیا اور اس میں کوئی ایڈیٹنگ بھی نہیں کرنی پڑی۔ واضح رہے کہ استاد نصرت فتح علی خان نے 40 سال پہلے یہ کلام امجد صابری کے والد غلام فرید صابری کے ہمراہ گایا تھا جس کے طویل عرصے بعد اسی خاندان کے لوگ دوبارہ آپس میں ملے اور وہی کلام گا کر امر کردیا۔

Amjad Sabri's Last Performance by dailypakistan

مزید : تفریح