مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود ہزاروں افرادکا مارچ،مظاہرے،وادی بھر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود ہزاروں افرادکا مارچ،مظاہرے،وادی بھر میں ...
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود ہزاروں افرادکا مارچ،مظاہرے،وادی بھر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج

  



سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ وادی میں 77ویں روزبھی کرفیواورکشیدگی برقرار رہی ہے، ہزاروں افراد نے آزادی مارچ ، احتجاجی مظاہرے جاری رکھے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں 77ویں روزبھی کرفیواورکشیدگی برقرار رہی ہے،قابض بھارتی فورسزنے لوگوں کوجامع مسجدمیں نمازجمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔

پاکستانی پرچم لہراتے مظاہرین نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے،مظاہرین کے گوانڈیاگواورہمیں چاہیے آزادی کے نعرے بھی لگتے رہے،کرفیوکے باوجود وادی میں ہزاروں افراد نے آزادی مارچ ، احتجاجی مظاہرے جاری رکھے۔

مزید : بین الاقوامی