عمران خان مولاناطارق جمیل سے دعائیں اوررہنمائی حاصل کرنے کے لئے رائے ونڈ جائیں:امیر مقام

عمران خان مولاناطارق جمیل سے دعائیں اوررہنمائی حاصل کرنے کے لئے رائے ونڈ ...
عمران خان مولاناطارق جمیل سے دعائیں اوررہنمائی حاصل کرنے کے لئے رائے ونڈ جائیں:امیر مقام

  



صوابی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کے حالات پراللہ تعالیٰ رحم کرے،وہ رائیونڈبے شک جائیں مگرمولاناطارق جمیل سے دعائیں اوررہنمائی حاصل کرنے کے لئے ،عمران خان کوخودبھی پتہ ہے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں ،مگرصرف میڈیامیں نام کمانے کی خاطر اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئیں ہیں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریرجامع تھی ،انہوں نے کشمیری عوام کی جونمائندگی کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ ایک طرف انڈیا پاکستان کوتنہاکرنے کیلئے ناکام کوششیں کررہا ہے جبکہ دوسری طرف عمران خان ملکی معیشت کونقصان پہنچانے اور افراتفری پھیلانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑرہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہروقت اپنے ورکروں کوامتحان میں ڈالناکسی صورت مناسب نہیں ،عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے انکے 80فیصد ورکر نے خان صاحب کی ڈوبتی ہوئی کشتی سے چھلانگ لگادی ہے، جبکہ باقی ماندہ چھلانگ لگانے کیلئے پرتول رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرعمران خان واقعی سیاست دان ہیں توانہیں سنجیدہ رویہ اپناکرسنجیدہ باتیں کرنی چاہئے اوروزیراعظم بننے کے لئے 2018ء کے انتخابات کاانتظارکریں۔ انہوں نے کہاکہ عوام عملی کام پریقین رکھتے ہیں،صوابی کے عوام کادیرینہ مطالبہ نادرااورپاسپورٹ دفاترکاقیام حل کردیاہے جبکہ نئے گرڈسٹیشن کی تعمیرپرکام اورفیڈرزکی منظوری سمیت مرغزمیں نئے سب ڈویژن کاقیام کابھی جلدآغازکردیاجائیگاجبکہ بہت جلدصوابی کے باقی ماندہ علاقوں میں گیس کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کوبھی صوابی آنے کی دعوت دیں گے اوروزیراعظم صوابی کی تقدیربدلنے کیلئے کئی اہم اعلانات کرینگے۔

مزید : صوابی


loading...