پوری قوم بھارتی جارحیت کا سیسہ پلائی دیوار بن کر منہ توڑ جواب دے گی:لیاقت بلوچ

پوری قوم بھارتی جارحیت کا سیسہ پلائی دیوار بن کر منہ توڑ جواب دے گی:لیاقت بلوچ
پوری قوم بھارتی جارحیت کا سیسہ پلائی دیوار بن کر منہ توڑ جواب دے گی:لیاقت بلوچ

  



لاہور(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے پوری قوم بھارتی جارحیت کا سیسہ پلائی دیوار بن کر منہ توڑ جواب دے گی۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے این اے 126 کی یونین کونسل 216 کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت پر خطہ میں بالادستی ، مسلمانوں پر مظالم اور جنگی جنون کا بھوت سوار ہے ۔ پوری قوم بھارتی جارحیت کا سیسہ پلائی دیوار بن کر منہ توڑ جواب دے گی ۔سیاسی اختلافات قومی سلامتی پر قربان اور قوم کا بچہ بچہ افواج پاکستان کا پشتیبان ثابت ہوگا ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی اور حق خود ارادیت کی جدوجہد فیصلہ کن موڑ پر پہنچ رہی ہے ۔ بھارت بوکھلا کر پاکستان کے خلاف شر انگیزی و دہشتگردی کر رہاہے ۔ اڑی واقعہ کی آڑ میں بھارت کشمیریوں پر مظالم کا رخ موڑنا چاہتاتھا لیکن عالمی برادری میں بھارت بے نقاب ہو گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر، تحریک آزادی¿ کشمیر کا بیس کیمپ ہے ۔ کشمیری قیادت کو متحد ہو جاناچاہیے ۔ بھارت سے سفارتی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات معطل کر دیے جائیں ۔ قومی متفقہ کشمیر پالیسی کی بنیاد پر عالمی سفارتی جنگ تیز کی جائے ۔ ذلت و رسوائی اور شکست بھارت کامقدر بنے گی ۔ بھارت اپنے ظلم اور شہدا کے خون میں ڈوب جائے گا ۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ ملت اسلامیہ خصوصاً اسلامیان پاکستان شخصی ، گروہی ، لسانی اور مسلکی اختلافات بھلا کر وحدت کی لڑی میں متحد ہو جائے ۔ اللہ نے قرآن کریم میں مسلمانوں کو ایک امت ہی نہیں بہترین امت قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اتحاد و یکجہتی اور باہمی احترام مسلمانوں کی ایٹم بم سے بڑی طاقت ہے ۔

مزید : لاہور