نوجوانوں کو مالی طور پر با اختیار بنانے کے لئے ’’کے پی یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام‘‘ صوبائی حکومت کا انقلابی قدم ،دوسرے صوبے بھی تقلید کریں :شہرام ترکئی

نوجوانوں کو مالی طور پر با اختیار بنانے کے لئے ’’کے پی یوتھ ایمپلائمنٹ ...
نوجوانوں کو مالی طور پر با اختیار بنانے کے لئے ’’کے پی یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام‘‘ صوبائی حکومت کا انقلابی قدم ،دوسرے صوبے بھی تقلید کریں :شہرام ترکئی

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی شہرام خان ترکئی نے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے شروع کئے گئے منصوبے’’ کے پی یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام‘‘کوموجودہ صوبائی حکومت کا ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نوعیت کے اس منفرد منصوبے کے ذریعے صوبے کے نوجوانوں اور آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ نوجوانوں کو آن لائن جاب حاصل کرنے کے لئے مفت تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ انہیں مالی طور پر خود انحصار اور بااختیار بنایاجاسکے ،اب تک اس پروگرام کے تحت692نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے جو گھر بیٹھے پڑھائی کے ساتھ ساتھ ہزاروں امریکی ڈالر کما چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 40,000تک نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

’’انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز‘‘ پشاور میں مذکورہ پروگرام کے زیر تربیت طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام پہلی دفعہ خیبر پختونخوامیں شروع کیا گیا ہے جو دوسرے صوبوں کیلئے ایک قابل تقلید اقدام ثابت ہوگا،نوجوانوں کو پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت کی توجہ کا مرکزقرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارے مستقبل کا اثاثہ ہیں اور موجودہ صوبائی حکومت ان کو بااختیار بنانے کیلئے اس نوعیت کے اور بھی منصوبے شروع کرے گی۔شہرام خان ترکئی نے زیر تربیت نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کریں اور اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لا کر نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا لوہا منوائیں۔

مزید : پشاور


loading...