بھارت چاہتاتھا وزیراعظم کشمیر سے متعلق تقریرنہ کریں اسی لیے ہائی کمشنر کو طلب کیاگیا: اعزاز چوہدری

بھارت چاہتاتھا وزیراعظم کشمیر سے متعلق تقریرنہ کریں اسی لیے ہائی کمشنر کو ...
بھارت چاہتاتھا وزیراعظم کشمیر سے متعلق تقریرنہ کریں اسی لیے ہائی کمشنر کو طلب کیاگیا: اعزاز چوہدری

  



نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے بھارت چاہتاتھا کہ وزیراعظم کشمیر سے متعلق تقریرنہ کریں اسی لیے ہمارے ہائی کمشنر کووزیراعظم کی تقریرسے ایک دن قبل طلب کیاگیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا پاکستان ہمیشہ دہشتگردی کےخلاف تعاون کرتاہے لیکن بھارت نے بے بنیاد الزامات لگائے اور انہی الزام تراشیوں کی وجہ سے مسائل بڑھتے ہیں۔بھارت نے کہا کہ وہ ہم سے شواہد شیئرکریں گے لیکن ہمیں ابھی تک کوئی واضح ثبوت نہیں دیے گئے۔

ممکنہ بھارتی جارحیت، پاکستان نے منہ توڑ جواب دینےکی تیاری مکمل کرلی،آپریشنل منصوبہ بن گیا، ہدف بھی نشانے پر

انہوں نے کہا بھارت اڑی واقعے کو کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے استعمال کرنا چاہتا تھا ۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے ۔ پاکستان میں بھارتی مداخلت پرڈوزیئرعالمی برادری کوفراہم کیاہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...