ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ کے انتخابات مکمل ، حاجی عبدالودود بلامقابلہ چیمبر کے صدر منتخب

ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ کے انتخابات مکمل ، حاجی عبدالودود بلامقابلہ چیمبر ...
ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ کے انتخابات مکمل ، حاجی عبدالودود بلامقابلہ چیمبر کے صدر منتخب

  



کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے سال 2016-17ء کے انتخابات کاآخری مرحلہ مکمل ہوگیا، حاجی عبدالودود بلامقابلہ چیمبر کے صدر ،انجینئر عیسیٰ خان سینئرنائب صدر جبکہ اخترمحمدکاکڑ نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

محمدایوب ،سرو ر احمد اور عبدالقدیم اچکزئی پر مشتمل الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے انتخابات کے سلسلے میں صدارتی امیدوار حاجی عبدالودود ،سینئرنائب صدر کے عہدے کے امیدوار انجینئر عیسیٰ خان اورنائب صدر اخترمحمدکاکڑ کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے 23ستمبرتک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد حاجی عبدالودود چیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے بلامقابلہ صدر ،انجینئر عیسیٰ خان سینئر نائب صدر اوراخترمحمدکاکڑ نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں ۔اس موقع پرچیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے نومنتخب صدر نے چیمبر کے تمام اراکین کاشکریہ اداکیااورکہاکہ ان کی جانب سے مجھ سمیت دیگر عہدیداران پر اعتماد خوش آئند ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ تجارت سے وابستہ افراد کے مسائل اورمشکلات کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیاجائے ہم تاجر کمیونٹی کے اعتماد کو کسی صورت بھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے بلکہ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید : بزنس


loading...