بگڑے ہوئے چینی رئیس نے 8عددآئی فون7sایسے ’دوست‘ کو دے دئیے جو اس کے کسی کام نہیں آئیں گے کیونکہ۔۔۔

بگڑے ہوئے چینی رئیس نے 8عددآئی فون7sایسے ’دوست‘ کو دے دئیے جو اس کے کسی کام ...
بگڑے ہوئے چینی رئیس نے 8عددآئی فون7sایسے ’دوست‘ کو دے دئیے جو اس کے کسی کام نہیں آئیں گے کیونکہ۔۔۔

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں بھی گھوڑوں کی پرتعیش زندگی، بلیوں کے ہوائی سفر اور کتوںکے آرام دہ بیڈرومز میں دادِ عیش دینے کے قصے سامنے آ چکے ہیں مگر اس بگڑے ہوئے چینی امیرزادے نے تو حد ہی کر دی جس نے اپنے کتے کو تحفے میں 7آئی فون سیون خرید کر دے دیئے ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کا نام وانگ سیکانگ ہے جو رئیل سٹیٹ کمپنی کے مالک ارب پتی وانگ جیان لین کا بیٹا ہے۔ وانگ جیان لین 30ارب ڈالر(تقریباً30کھرب روپے) کی دولت کا مالک ہے۔

ملکہ برطانیہ کا ’انڈروئیر‘ فروخت کے لئے پیش، قیمت اتنی کہ سن کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

رپورٹ کے مطابق جس روز ایپل نے اپنا آئی فون 7متعارف کروایا اسی روز وانگ سیکانگ نے 7فون خریدے اور اپنے کتے کے سامنے رکھ دیئے۔ امریکہ میں ایک آئی فون کی قیمت 900ڈالر(تقریباً94ہزار روپے) ہے۔ اس حساب سے وانگ نے 6300ڈالر(تقریباً6لاکھ 58ہزار روپے) کے آئی فون اپنے کتے کو خرید کر دیئے ہیں۔وانگ نے کتے کی موبائل فونز کے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہیں اور صارفین طرح طرح کے کمنٹس کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ” وانگ کا کتا کروڑوں انسانوں سے زیادہ خوش نصیب ہے۔ اس کے پاس آئی فون سیون کے کئی سیٹ موجود میں مگر وہ انہیں منہ تک نہیں لگا رہا ہے۔“بہت سے صارفین وانگ کو خودنمائی کے طعنے دے رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...