گنِیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز صرفYayvo.com پر دستیاب

گنِیز بُک آف ورلڈ ریکارڈز صرفYayvo.com پر دستیاب

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) صارفین کوکم سے کم وقت میں بہترین مصنوعات فراہم کرنے میں کوشاں اور مقبولیت و رسائی کے اعتبار سے مُلک کے سب سے تیزی سے ابھرتے ہوئے آن لائن شاپنگ پورٹلYayvo.com نے ’’گنِیس بُک آف ورلڈ ریکارڈز‘‘ کی تقسیم اور فروخت کے لئے پیراماؤنٹ بُکس کے ساتھ ایک خصوصی اشتراک کیا ہے۔اس معاہدے کے تحت Yayvo تیس (30) دنوں تک مذکورہ کتاب کی آن لائن اور آف لائن تقسیم ا ور فرخت کاواحد ذریعہ ہوگا۔کتاب کی قبل از آرڈر تشہیری مہم کا آغاز 22 ستمبر سے ہو گیا ہے جبکہ ڈلیوری کا آغاز 27 ستمبر سے ہوگا۔ مذکورہ تاریخ سے قبل صارفین ایک خصوصی پیشکش کے تحت کتاب کو انتہائی رعائتی قیمت پر حاصل کرسکیں گے۔ Yayvo پر دئیے جانے والے آرڈرز کو ٹی سی ایس کی بے مثال لاجسٹکس سروس کے ذریعے صرف چند دنوں میں صارفین کی دہلیز تک پہنچایا جائے گا۔Yayvo.com پاکستان کے سب سے نمایاں اور پسندیدہ شاپنگ پورٹلز میں سے ایک ہے جو مُلکی صارفین کو آن لائن خریداری کے منفرد تجربے سے ہمکنار کررہا ہے اور نت نئی و دلچسپ آفرز متعارف کر ا تے ہوئے صارفین کو زیادہ سے زیادہ افادیت فراہم کررہا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر