’مجھے وہ ہیرا دکھانا ذرا۔۔۔‘ اس آدمی نے زیورات کی دکان میں 3 کروڑ روپے کا ہیرا دیکھنے کیلئے مانگا، پھر جب واپس کرکے چلا گیا اور دکاندار ہیرا واپس رکھنے لگا تو ایسا انکشاف کہ واقعی دن میں تارے نظر آگئے، وہ ہیرا نہ تھا بلکہ۔۔۔
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک آدمی زیورات کی دکان پر گیا اور دکان دار کو ایک ہیرا دکھانے کو کہا جس کی مالیت 3کروڑ روپے تھی۔ جب گاہک ہیرا دیکھنے کے بعد واپس کرکے چلا گیا اور دکاندار ہیرے کو واپس رکھنے لگا تو ایسا انکشاف ہوا کہ بیچارے دکان دار کی دنیا ہی اجڑ گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق وہ نوسرباز شخص 5قیراط کا اصلی ہیرا ساتھ لے گیا تھا اور اس کی جگہ نقلی ہیرا دکان دار کو تھما گیا تھا۔
جنگل میں کام کرتے مزدور کو بھالونے مار ڈالا، پھر پیٹ بھر گیا تو اس کی لاش کے ساتھ کیا کیا؟ ایسی حرکت جو آپ نے کسی جانور کو آج تک نہ کرتے دیکھا ہوگا
رپورٹ کے مطابق یہ واردات سیرون جیولرز پر ہوئی۔ دکان کی منیجر الیسن کوٹیوسکی کا کہنا تھا کہ ”یہ آدمی ایک دن پہلے بھی دکان پر آیا تھا اور کچھ ہیرے دیکھنے کے بعد چلا گیا تھا۔ میرے خیال میں وہ ہیروں کا جائزہ لینے آیا تھا، اور جا کر اس نے ان میں سے ایک ہیرے جیسا نظر آنے والا نقلی ہیرا حاصل کیا اور اگلے روز واپس آ کر یہ واردات کر ڈالی۔“ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق یہ نوسرباز ایشیائی نسل کا لگتا ہے۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے اور اس نے ویڈیو کے ذریعے اس کی شناخت کرنے کے لیے فرانزک ماہرین کی مدد بھی حاصل کر لی ہے۔