اس ڈرائیور کی ان لڑکا لڑکی سے کیا دشمنی ہے کہ انہیں اس طرح لٹکا کر گاڑی چلارہا ہے، جواب ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

اس ڈرائیور کی ان لڑکا لڑکی سے کیا دشمنی ہے کہ انہیں اس طرح لٹکا کر گاڑی چلارہا ...
اس ڈرائیور کی ان لڑکا لڑکی سے کیا دشمنی ہے کہ انہیں اس طرح لٹکا کر گاڑی چلارہا ہے، جواب ایسا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں گزشتہ روز ایک ڈرائیور ایک لڑکے لڑکی کو اپنی گاڑی کے بونٹ پر لٹکا کر ہائی وے پر گاڑی بھگاتا ہوا پکڑا گیا ہے اور اس کے اس خوفناک اقدام کی وجہ ایسی ہے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے حاصل کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرائیور ہائی وے پر پوری رفتار میں گاڑی دوڑا رہا ہوتا ہے اور ایک لڑکا لڑکی اس کی گاڑی کے بونٹ پر وائپرز کو پکڑ کر لٹکے ہوتے ہیں۔

نوجوان پاکستانی لڑکی کے ساتھ دن کے اجالے میں شرمناک حرکتیں، لڑکی نے ساری کہانی بیان کردی

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر تےژاﺅ میں پیش آیا۔ دو میل تک اسی طرح گاڑی بھگانے کے بعد جب ژونگ نامی اس شخص کو پولیس نے روکا تو اس نے اپنے اس کام کی حیران کن وجہ یہ بتائی کہ یہ لڑکی اس کی گرل فرینڈ تھی، پھر اس نے اسے چھوڑ کر اس نئے لڑکے کے ساتھ دوستی کر لی، جس کی پاداش میں وہ ان دونوں کو یہ سزا دے رہا تھا۔ اس کے علاوہ اس کا اپنی اس سابق گرل فرینڈ کے ساتھ رقم کا تنازع بھی چل رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق لڑکے لڑکی کو اس واقعے میں کوئی چوٹیں نہیں آئیں۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس