موزوں درجہ حرارت کے ذریعے دودھ کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے، تحقیقی رپورٹ

موزوں درجہ حرارت کے ذریعے دودھ کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے، تحقیقی رپورٹ

لاہور(کامرس رپورٹر)ڈیری فارمز میں موزوں درجہ حرارت کے ذریعے دودھ کی پیداوار میں 50 فیصد تک اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں دودھ کی پیداوار میں کمی کے باعث ڈیری فارمرز کو نقصانات برداشت کرنا پڑتے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ دودھ دینے والے جانوروں کیلئے بنائے گئے شیڈز میں درجہ حرارت کو مناسب حد تک رکھنے کیلئے ٹنل وینٹی لیٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ دیواروں اور چھتوں کی انسولیشن کی جائے جس سے جانوروں کی دودھ دینے کی استعداد میں 40 تا 50 فیصد تک اضافہ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔سمیڈا کے ڈیری اینڈ لائیو سٹاک سروسز کے مینجر ڈاکٹر عدنان علی نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈیری فارمز کے شیڈز میں درجہ حرارت کو کنٹرول کرکے دودھ کی پیداوار میں اضافہ سے ڈیری کے شعبہ کی آمدنی کو 24 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ دینے والے جانوروں کیلئے 25 تا 28 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت انتہائی موزوں ہے جس سے ان کی دودھ دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری کے شعبہ کی ترقی سے دیہی معیشت کی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

مزید : کامرس