انشو ریزیلئنس انویسٹمنٹ فنڈ ، ایشیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ سے 25فی صد نصفتی حصہ حاصل کرنے کو تیار

انشو ریزیلئنس انویسٹمنٹ فنڈ ، ایشیا انشورنس کمپنی لمیٹڈ سے 25فی صد نصفتی حصہ ...

زیورخ( پ ر)جرمن ڈیویلپمنٹ فنڈ کی مرتب کردہ اورسویٹزلینڈ کی امپیکٹ انویسٹمنٹ مینجر بلیو آرچرڈ فائننس ز یرِ انتظام انشو ریزیلیئنس انویسٹمنٹ فنڈ نے لاہور کی ایشیاء انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں موجود اہم حصے کے حصول کے لئے ایک معاہدہ کیا ہے۔ جو کہ ایک جنرل انشورنس کمپنی ہے اورپاکستان میں ایک لاکھ سے زائد کسانوں کو زرعی انشورنس فراہم کرتی ہے۔بلیو آرچرڈ کے زیر انتظام انشو ریزیلیئنس انویسٹمنٹ فنڈ اور پاکستان کی جدید ترین اور تیزی سے ترقی کرنے والی ایشیا ء انشورنس کمپنی لمیٹڈ نے ایک آپس میں ایک معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت فنڈ انشورنس کمپنی کے 25فی صد ایکویٹی سٹیک میں حقوق کے اجرا کی حمایت کرے گا جس سے کمپنی کی کل ایکویٹی تقریباً 1.04بلین پاکستانی روپے (تقریباً9.7ملین امریکی ڈالر) تک پہنچ جائے گی ۔ ایشیا ء انشورنس سال 2016ء میں ان علاقوں سے حاصل کردہ تقریباً40فی صد کے خالص رٹن پریمیم کے مائیکرہ انشورنس کا اطلاق زراعت، لائیو سٹاک اور فارم میں کرنے میں سب سے آگے ہے۔سرمایہ داری سے منافع ایشا ء انشورنس کمپنی کو اپنے رسک سرمایہ میں اضافہ میں مدد دے گا اور زراعت میں انڈر رٹن حجم میں مدد دے گا۔

جس سے کم آمدنی والے کسانوں تک رسائی میں وسعت ہو گی۔ انشو ریزیلیئنس انویسٹمنٹ فنڈ ،جو جرمنی کے G7/G20کے نمائندگان کے انشو ریزیلئنس انیشی ایٹو کا حصہ ہے، کا عزم ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک اورابھرتی ہوئی معیشت میں ماحولیاتی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے ماحولیاتی خطرات انشورنس کے استعمال اور رسائی کو بڑھائے گا ۔ فنڈ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مرتب کیا گیا ہے جو پرائیویٹ ایکویٹی اور پرائیویٹ قرضہ کو ضم کرے گا۔

Back to

مزید : کامرس