پرویز مشرفاور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،اشرف بھٹی

پرویز مشرفاور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں پرویز مشرف نے پاکستان کا آئین توڑا ملک میں مارشل لاء لگایا۔

اور بے نظیر بھٹو کو قتل کروایا۔

اور ان کے قتل کے شواہد مٹانے کے لئے پولیس کو جائے وقوعہ مٹا دینے کا حکم دیا اس وقت تو پرویز مشرف ہی ملک کے حکمران تھے اس لئے بے نظیر کے قتل کے بھی وہی ذمے دار ہیں وہ اپنی ناکامی کسی اور پر ڈال کر اپنی جان نہیں چھڑا سکتے انہیں بے نظیر کے نہ حق خون کا حساب دنیا اور آخرت دونوں میں ہی دینا ہو گا۔وہ این اے 129کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ یہ وہی عمران خان ہیں کہ جنہوں نے ایک آمر پرویز مشرف کے ریفرنڈم میں ان کا ساتھ دیا تھا عمران خان نے ہمیشہ آمر کا ہی سہارا لینے کی کوشش کی ہے اور وہ ہمیشہ سے ہی کسی نہ کسی کے اشاروں میں آکر دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کرتے ہیں عمران خان کی اپنی کوئی سوچ اور سمجھ بوجھ نہیں ہے وہ عقل سے پیدل اور الزام لگانے والے شخص ہیں ان کا نام عمران نہیں بلکہ ’’ انتشار خان یا پھر الزام خان ‘‘ ہونا چاہئے وہ دوسروں پر تو ایسے تنقید کرتے ہیں کہ جیسے خود دودھ کے دھلے ہوئے ہیں حالانکہ ان کے والد محترم اپنے وقت کے ایک کرپٹ ترین سرکاری ملازم تھے اور ان کے والد کو کرپشن کی وجہ سے ہی سرکاری نوکری سے نکالا گیا تھا کیسی عجیب بات ہے کہ آج اسی کرپٹ آدمی کا بیٹا ملک کا ٹھکیدار بننے کی کوشش کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی زبان کو لگام میں رکھیں اور ہماری قیادت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے سے گریز کریں وگرنہ ہم بھی ان کا ہر سطح پر محاسبہ کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1