انجمن تاجران لاہور نے چیمبر الیکشن میں فاؤنڈرز گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

انجمن تاجران لاہور نے چیمبر الیکشن میں فاؤنڈرز گروپ کے بائیکاٹ کا اعلان کر ...

لاہور (کامرس رپورٹر) گلبرگ کے ہال میں انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ کی طرف سے پاسپیڈا، ایپما اور لاہور کی تمام ملحقہ تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی ناصر حمید خان چیئرمین پاسپیڈا تھے،جبکہ عابد حمید خان و دیگر قائدین پاسپیڈا نے خصوصی شرکت کی۔ عشائیہ میں لاہور چیمبر کے انتخابات میں انجمن تاجران لاہور نے فاؤنڈرز گروپ کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ آئندہ سال لاہور چیمبر کے انتخابات کے لئے متفقہ اور موثر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ اس ادارے میں تاجروں کی بھرپور نمائندگی ہو سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1