سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ منظر عام پر لانیکا فیصلہ خوش آئند ہے،میاں کامران

سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ منظر عام پر لانیکا فیصلہ خوش آئند ہے،میاں کامران

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق )لاہور کے سیکرٹری اطاعات میاں کامران سیف نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری متاثرین کو فراہم کرنے اور جسٹس باقر نجفی انکوائر ی رپورٹ منظر عام پر لانے کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور ان کے ورثاء انصاف کے منتظر ہیں ۔

دن دیہاڑے خواتین ،بچوں اور بوڑھے افراد کو ماڈل ٹاؤن کی سڑکوں پر گولیاں مار کر شہید کردیا گیا سانحہ میں درجنوں لوگ شہید اورسینکڑوں زخمی ہوئے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لواحقین کی طر ف سے درخواست گزاروں کا حق ہے کہ ان کے عزیز اتنی بے دردی سے کیوں شہید ہوئے اور انہیں کس جرم کی سزا دی گئی اور ان میں کون لوگ ملوث ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ میں شامل تمام کرداروں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1