ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ٹینڈر منظور کرالئے ہیں،محمد نعیم
لاہور( لیڈی رپورٹر)یونین کونسل 114سے (ن) لیگ کے کونسلر محمد نعیم نے سروے کے دوران دعوی کیا کہ انہوں نے یونین کونسل کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ٹینڈرز منظور کروالئے ہیں اس لئے جلد ہی اس یونین کونسل میں ترقیاتی کام شروع کروادئیے جائیں گے اور سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ جیسے اور اہم بنیادی ایشوز کو بھی حل کردیا جائے گا۔