دنیا نے ہم پرجنگ مسلط کی, جن تنظیموں پر پاکستا ن میں پابندیاں لگ چکی وہ اب سیاسی طور پر بھی سامنے آ رہی ہیں: حنا ربانی کھر

دنیا نے ہم پرجنگ مسلط کی, جن تنظیموں پر پاکستا ن میں پابندیاں لگ چکی وہ اب ...
دنیا نے ہم پرجنگ مسلط کی, جن تنظیموں پر پاکستا ن میں پابندیاں لگ چکی وہ اب سیاسی طور پر بھی سامنے آ رہی ہیں: حنا ربانی کھر

  

اسلام آباد ( آن لائن ) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ دنیا نے ہم پرجنگ مسلط کی لیکن ہم اپنی بھی غلطیاں ٹھیک نہیں کرسکے ، جن تنظیموں پر پاکستا ن میں پابندیاں لگ چکی ہیں وہ اب سیاسی طور پر بھی سامنے آ رہی ہیں جس سے پاکستان کی بدنامی ہو رہی ہے۔

ضمنی الیکشن اور آئندہ عام انتخابات پر گہری نظر ہے : امیر حیدر خان ہوتی

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ اشرف غنی آج پاکستان کیساتھ کھڑے ہوتے توامریکی صدرایسابیان نہیں دے سکتے تھے۔ اشرف غنی جب صدر بنے تو انہوں نے ابتدائی 6ماہ میں پاکستان کو بہت اہمیت دی لیکن موجودہ حکومت نے کوئی خاص توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں داخلی معاملات ٹھیک کرنے ہوں گے ، اگر ہم داخلی معاملات ٹھیک کیے بغیر کہیں گے کہ ہم نے گھر ٹھیک کر لیا ہے تو دنیا نہیں مانے گی ، بھارت افغانستان میں اثررسوخ بڑھاتاہے توپاکستان کوکس نے اثررسوخ بڑھانے سے روکاہے؟ پاکستان کو افغانستان سے تعلقات بہتر بنانے چاہئیں ۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ سے ہمارے لوگوں کوملک کے اندر دہشتگردی کاسامنا ہے،دنیا نے ہم پرجنگ مسلط کی لیکن ہم اپنی بھی غلطیاں ٹھیک نہیں کرسکے۔

مزید : قومی