آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟

  

 برج حمل

 ستمبر23 ہفتہ۔قریبی عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ شریک کارکے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہونگے۔ گھریلو مصروفیات میں کافی حد تک کمی آنے کا امکان ہے۔

 برج ثور

 ستمبر23 ہفتہ۔دن ہنسی خوشی اور خوش و خرم گزرے گا۔ ساتھی کارکن ایمانداری کا مظاہرہ کریں گے جس سے آپ بڑے نقصان سے بچ جائیں گے۔ قسمت کا ساتھ رہے گا۔

 برج جوزا

 ستمبر23 ہفتہ۔بیرون ملک سے عزیز رشتہ داروں کی کوئی اچھی خبر مل سکے گی۔ نئے شادی شدہ افراد کا کیرئیر بہتر ہو سکے گا۔ سرکاری محکمے سے متعلقہ کام ملتوی ہو سکتے ہیں۔

 برج سرطان

 ستمبر23 ہفتہ۔گھر کی سجاوٹ سے متعلق اقدامات کر سکیں گے۔ ازدواجی معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ دوستوںاور رشتہ داروںکا بھرپور تعاون حاصل رہیگا۔

 برج اسد

 ستمبر23 ہفتہ۔اخراجات پر قابو پانا بہتر رہے گا ورنہ مالی پریشانی ہو سکتی ہے۔ گھریلو چیزوں کی درستگی کر سکیں گے۔ کاروباری مصروفیت کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کر سکتے ہیں۔

 برج سنبلہ

 ستمبر23 ہفتہ۔محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا اس کے علاوہ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا ۔

 برج میزان

 ستمبر23 ہفتہ۔غیر ذمہ دار افراد پر بھروسہ کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اچھے نتائج حاصل کرنے کے لئے محنت ضروری ہے لہٰذا جو کام بھی کریں اُس میں محنت ضرور شامل کریں۔

 برج عقرب

 ستمبر23 ہفتہ۔خیراتی کاموں پر زور رہے گا۔ کارکن ساتھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں پہل کریں اور جدت پسندی پر زور دیں یہ وقت آپ کے لئے کچھ کر گزرنے کا ہے۔

 برج قوس

 ستمبر23 ہفتہ۔نیا کاروبار شروع کرنا فائدہ مند رہے گا۔ کاروباری مصروفیات کی وجہ سے کئی کام التواء کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اپنے راز دوسروں کو مت دیں ورنہ پریشانی کا اندیشہ ہے۔

 برج جدی

 ستمبر23 ہفتہ۔زیر مطالعہ کتابوں سے جوش و ولولہ ابھرے گا۔ ذہنی تجسس سے بھرپور کام لیں۔ مل کر معمہ حل کرنے سے تعلق بڑھے گا۔ رات کے خواب کی تعبیر ضرور معلوم کریں۔

 برج دلو

 ستمبر23 ہفتہ۔کامیابی حاصل کرنے کے لئے شارٹ کٹ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا محنت پر یقین کریں۔قریبی دوستوں سے تعلقات بہتر رہیں گے۔ 

 برج حوت

 ستمبر23 ہفتہ۔محبت اور رومان میں استحکام رہے گا۔ دونوں پارٹیاں اپنے وعدوں کا پاس رکھیں گی۔ اپنے راز میں کسی کو شریک نہ کریں ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی ہو سکتی ہے۔

مزید : مخفی علوم