سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، اظہر علی فٹ ، قومی ٹیم کا اعلان آج ہو گا

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، اظہر علی فٹ ، قومی ٹیم کا اعلان آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان آج تک کے لیے موخر کردیا گیا۔ سری لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا ۔قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں 5 فاسٹ باؤلرز کا انتخاب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کا انتخاب صرف اور صرف میرٹ پر کیا جائے گا ،ٹیم کے انتخاب کیلئے ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یاسر شاہ کی فٹنس اور ٹیم میں شمولیت سے متعلق حتمی مشاورت ہوگی،یاسر شاہ کا ایک اور فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا اگر وہ فٹ ہوئے تو انہیں ٹیم میں شامل کرلیا جائے گا ، اظہر علی مکمل فٹ ہیں اور وہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔چیف سلیکٹر کے مطابق یاسر شاہ اہم باؤلر ہیں اس لئے ان کے فٹنس ٹیسٹ کا انتظار ہے جبکہ اظہر علی کی فٹنس میں بہتری آئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں ہو گی،دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا باقاعدہ آغاز 28 ستمبر کو ابوظہبی کے شیخ زیدسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔