پان پیسفک اوپن : انجلیق نے کارولینا اپ سیٹ سے دوچار کر کے سیمی فائنل سے محروم کر دیا

پان پیسفک اوپن : انجلیق نے کارولینا اپ سیٹ سے دوچار کر کے سیمی فائنل سے محروم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو، سیؤل (نیٹ نیوز)پان پیسفک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں جرمنی کی انجلیق کربر جمہوریہ چیک کی عالمی نمبر دوکارولینا پلسکوا کو اپ سیٹ سے دوچار کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ایونٹ کی سابق فائنلسٹ انجلیق نے حریف کارولینا کو سخت مقابلے میں شکست سے دوچار کیاایک گھنٹہ سے بھی زائد جاری رہنے والے میچ میں انجلیق نے 7-6اور7-5سے کامیابی اپنے نام کی۔ دوسرے میچ میں سپین کی گاربین مگوروزا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔کوارٹرفائنل میں سپینش کھلاڑی نے کیرولین گارشیا کوشکست سے دوچارکیا۔ دوسری جانب لٹویا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جیلینا اوسٹا پنکو اور تھائی لینڈ کی لیکسیکا کمخم کوریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ رومانیہ کی فورتھ سیڈڈ سورانا کریسٹیا اور ہسپانوی ٹینس سٹار سارا سوریبس ٹورمو کوارٹر فائنل میں ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ کوریا میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں لٹویا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ جیلینا اوسٹا پنکو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیراگوئے کی ورونیکا کیپیڈی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔