لاہور قلندرز کا کشمیر میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان

لاہور قلندرز کا کشمیر میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جیز رائزنگ اسٹار لاہور قلندرز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 26 ستمبر کو مظفرآباد کے نڑول کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوگا۔دو گروپوں میں تقسیم آٹھ ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی جن میں مظفرآباد، گجرانوالہ، سرگودھا اور راولپنڈی کی ٹیمیں پول اے جبکہ فیصل آباد، لاہور، لیہ، بہاولپور کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نے مظفرآباد کے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندر نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت دو ماہ تک کشمیر میں مہم جاری رکھی۔انہوں نے بتایا کہ لاہور قلندر نے اٹھاسی ہزار نوجوان کھلاڑیوں کو آزادکشمیر میں رجسٹرڈ کیا، ٹرائل کے دوران ایک ایسا بالر بھی ملا جو نوے میل کی رفتار سے گیند پھینکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سال لاہور قلندرز نے پنجاب اور آزادکشمیر میں تین لاکھ کھلاڑی رجسٹر کئے ہیں، چھبیس ستمبر سے جیز رائزنگ اسٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم سے کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی