سعودی فٹبال ٹیم کی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

سعودی فٹبال ٹیم کی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

جدہ (نیٹ نیوز)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ’الاخضر‘ فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کا جدہ کے شاہی محل میں ہنسی مزاح سے بھرپور استقبال کیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی فٹ بال ٹیم نے گذشتہ روز جدہ میں شاہی محل میں خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شاہی دیوان مشیر اور اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ بھی موجود تھے۔ سعودی کھلاڑیوں نے شاہ سلمان سے یہ ملاقات سنہ 2018ء کے فٹ بال کلب کے لیے جاری تیاریوں سے قبل کی ہے۔مزاح مزاح میں بات کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا کہ کبھی ہم بھی زمانے کے کھلاڑی ہوا کرتے تھے۔ میں آج بھی آپ کے ساتھ ہوں۔ انشاء اللہ کھیل کے میدان میں کامیابی سعودی ٹیم کی ہوگی۔شاہ سلمان نے مزاحیہ پیرائے میں پوچھا کہ ’فٹبال‘ کا پہلے کیا نام ہوتا تھا؟ پھر خود ہی جواب دیا اور کہا کہ اسے ’طابہ‘ کہا جاتا تھا۔شاہ سلمان نے قومی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان پر زور دیا کہ وہ ملک و قوم کا نام روشن کرنے کے لیے اپنی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ کریں تاکہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا سکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی