دوسروں کے پیسوں پر چھٹیاں منانا پسند نہیں ،عمران عباس

دوسروں کے پیسوں پر چھٹیاں منانا پسند نہیں ،عمران عباس
 دوسروں کے پیسوں پر چھٹیاں منانا پسند نہیں ،عمران عباس

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارعمران عباس نے لوگوں کے سوالات سے تنگ آکر سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ دوسروں کے پیسوں پر بیرون ملک چھٹیاں منانا پسند نہیں کرتے کیونکہ اب ہمارے ہا ں یہ فیشن بن گیا ہے کہ فنکار بیرون ملک ہونے والے کسی بھی سی کلاس ایوارڈ میں شرکت کے لئے جاتے ہیں اور ساتھ ہی چھٹیاں بھی مناتے ہیں۔عمران عباس نے مزید کہا کہ مجھے اللہ تعالی نے اتنا نواز ہے کہ میں خود بزنس کلاس کی ٹکٹ لے کر نہ صرف لندن جاسکتا ہوں بلکہ فائیو سٹار ہوٹل میں بھی قیام کرسکتا ہوں۔ لندن میں ہونے والے ایوارڈ میں شرکت بارے باربار سوال کرکے کے لوگ مجھے تنگ نہ کریں۔ عمران عباس کی پوسٹ پر بہت سے فنکاروں نے ان کی حمایت میں کمنٹس کئے ہیں۔یاد رہے کہ بہت سے پاکستانی فنکار گزشتہ دنوں لندن میں ہوانے والی ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے لیکن عمران عباس نے شرکت نہیں کی تھی۔

مزید : کلچر