میرے نزدیک دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ،عائشہ صنم خان

میرے نزدیک دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ،عائشہ صنم خان
 میرے نزدیک دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ،عائشہ صنم خان

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عائشہ صنم خان نے کہا کہ میں نے محنت کو اپنا شعار بنارکھا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایک دن میں پاکستان کا سب سے اعلیٰ ایوارڈ پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گی ۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ،اگر انسان کے ارادے پختہ ہوں تو وہ پہاڑوں میں بھی دودھ کی نہر نکال سکتاہے لیکن شرط صرف نیت کی ہوتی ہے۔

،اگر انسان اچھی نیت سے کسی کام کا آغاز کرتا ہے تو خدا کی ذات اس کو ضرور کامیابیوں سے ہمکنار کرتی ہے۔عائشہ صنم خان نے کہا کہ میں نے ابھی اپنی منزل کی جانب سفر شروع کیا ہے ۔ فلم ،ٹی وی اورماڈلنگ تینوں شعبوں میں نام کمانے کی خواہش ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں چیلنج کرتی ہوں کہ جلد اپنی منزل کے نزدیک پہنچ جاؤں گی ۔

مزید : کلچر