’’بھومی‘‘ کیلئے کسی نے میری سفارش نہیں کی‘ آدیتی راؤ حیدری

’’بھومی‘‘ کیلئے کسی نے میری سفارش نہیں کی‘ آدیتی راؤ حیدری
 ’’بھومی‘‘ کیلئے کسی نے میری سفارش نہیں کی‘ آدیتی راؤ حیدری

  

ممبئی(آئی این پی) اداکارہ آدیتی راؤ حیدری نے کہا ہے کہ فلم ’’ بھومی ‘‘ کیلئے کسی اداکار نے ان کا نام تجویز نہیں کیا۔اداکارہ آدیتی راؤ حیدری نے فلم ’’ بھومی ‘‘ کی تشہیر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ٹیلنٹ اور محنت پر فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت خود اپنا راستہ بنارہی ہیں۔

فلم ’’ بھومی ‘‘ کی کہانی ایک چھوٹے قصبے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو مصیبت کے وقت خود اپنے لئے کھڑی ہوتی ہے۔ اومنگ کمار کی ہدایتکردہ فلم آج ریلیزکی جائے گی۔

مزید : کلچر