موسیقی کے پروگرام ’’میرے نغمے تمہارے لئے ہیں‘‘ کا انعقاد
لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، پنجاب اور اورنٹیل ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے موسیقی کے پروگرام ’’میرے نغمے تمہارے لئے ہیں‘‘ کا انعقادکیا گیا۔ جس میں افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی برکیڈیر بابر علاو191الدین تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اس تقریب کو منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں ایک سپاہی ہوں میرا ایمان وطن کی محبت اور حفاظت سے جڑا ہوا ہے۔ پِلاک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا 6 ستمبر 1965ء کا دن پاکستان کی تاریخ کا سنہری دن ہے یہ وہ دن ہے جسے یاد کرکے ہم نہ صرف فخر محسوس کرتے ہیں بلکہ وطن کی حفاظت کا جذبہ اور مضبوط ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کرے آج پھر ہم سب 1965ء کے جذبہ کو بیدار کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ گل نواز بلوچ نے کہا کہ ہمیں اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے کیونکہ آج ہم انھیں کی وجہ سے آزاد فضاء4 میں سانس لے رہے ہیں۔ اس تقریب میں نوجوان گلوکاروں حنا ملک، شفق علی، عینی طاہرہ، سلمیٰ صابر، عمران نیازی اور شہزاد طافو نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔